تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

0
120

(پاکستان ٹوڈے) شو کاز نوٹس سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے جاری کیا

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا,ایسے بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا

بانی تحریک انصاف کے واضح احکامات ہیں کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں, آپ کے کردار سے پارٹی اور ارکان کو ہزیمت اٹھانا پڑی، شیر افضل مروت سے 3 روز میں وضاحت طلب۔

کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے، آپ نے جواب نہ دیا یا مطمئن نہ کر سکے تو پارٹی ڈسپلن کے تحت مذید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply