تحریک انصاف کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ

0
70

پاکستان ٹوڈے: (ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما و سابق وزرا تیمورسلیم جھگڑا اور کامران بنگش نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما  و سابق وزرا تیمورسلیم جھگڑا اور کامران بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ الیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر بہت بڑا ڈاکہ ڈالا گیا ہے، نالائقی کے ساتھ چوری کی گئی ہے جس کے اب شواہد سامنے آرہے ہیں، فارم 45 کے تحت پی ٹی آئی کے 31 فیصد سے زائد ووٹ ہیں، الیکشن کمیشن کے اہلکار غیر جانبدار نہیں ہیں۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تاریخ کا بڑا فراڈ کیا ہے، جب بھٹو کا کیس 45 سال بعد کھل سکتا ہے تو ہمارا کیس بھی کھل سکتا ہے، ثبوت ختم کرنے کے لئے نئے فارم 45 چھاپے گئے ہیں۔

تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ جہاں پی ٹی آئی کے امیدوار نے چار ہزار ووٹ زیادہ لئے ہیں وہ اصل میں چالیس ہزار ہیں، چیف الیکشن کمشنر جاگ جائے اور وہ دیکھ لے یہ کیا ہوا ہے، ایک پولنگ سٹیشنز نہیں بلکہ درجنوں پولنگ سٹیشنز کے نتائج تبدیل کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارم 45 اور فارم 47 کو انتہائی نااہلی کے ساتھ تبدیل کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کے ویب سائٹس پر لگائے گئے نتائج کا بھی موازنہ کیا جائے تو اس میں فرق ہے۔

Leave a reply