تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما کا پریس کلب میں اہم بیان

0
54

پاکستان ٹوڈے: اسد قیصر اور محمود اچکزئی لاہور پریس کانفرنس میں شریک, اسد قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا, پنجاب میں کسانوں کا برا حال ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حکومت کی ناکامی ہے،انہوں نے اضافی گندم منگوائی اور کسان کا نقصان کیا، نیب گندم خریداری کی انکوائری کرے، پنجاب ہولیس سٹیٹ بنی ہوئی یے، بہاولنگر میں جو واقعہ ہوا وہ عوام کی بددعائیں تھی ان کیلئے،8 فروری کا الیکشن لاہور سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی جیتی، لیکن بتایا گیا کہ عوٹ دینے والے نہیں ووٹ گننے والے اہم ہیں۔

ہم آئین کے تحفظ کیلئے نکلے ہیں، ہم کراچی بھی جائیں گے، پی ٹی آئی کے تمام کارکنان اور لیڈرشپ کو رہا کیا جائے، 9 مئی ایک ڈرامہ تھا۔ عوام نے 9 مئی کا ڈرامہ 8 فروری کو زمین بوس کردیا، جو 9 مئی میں ملوث ہیں انکو قانون کے مطابق سزا ملے گی

افغان بارڈر پر نئی جنگ کا ماحول بنایا جا رہا ہے، کے پی کے حکومت کو فنڈ نہیں مل رہے، کے پی کے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ میں موقع نہیں مل رہا۔

دوسری جا نب

محمود خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا، یہاں آئین کی بالادستی قائم کرنا ہوگی، آئین کوئی کاغذکا ٹکڑا نہیں ہوتا، کوئی ملک ایک نعاہدے کے بغیر نہیں چلتا، لوگ اس معاہدے کے تحت چلتے ہیں۔

ہماری مادری زبانیں الگ ہیں، ہمیں زبان نہیں جوڑتی، ہمیں آئین نے جوڑا ہوا ہے، آئین نے چھوٹے مسائل سے انٹرنیشنل مسائل تک سب کا حل دیا ہے، ہمارے بارے میں جھوٹ کہا جا رہا ہے کہ یہ ملک کے مخالف ہیں، ہماری خواہش ہے کہ فوج پاکستان کی بہترین فوج بن جائے۔

ہم فوج کو مایوس نہیں کریں گے، انکی جو ضرورت ہوگی ہم تکلیف اٹھا کر پوری کریں گے، ہماری ایجنسیاں سی آئی اے سے بھی بہتر ہیں، لیکن انکو چاہیے کہ آئینی اختیار میں رہیں۔ ہمارے سپاہی سے افسر تک ہر کوئی حلف اٹھاتا ہے کہ میں سیاست میں حصہ نہیں لوں گا، لیکن اس میں کہاں تک سچ ہے، ان حالات مىں ہر پاکستانی کو چاہیے کہ وہ کھڑا ہو، یہ واحد ملک ہے جو اپنے بچوں کو کرپٹ کرتا ہے۔

اپنے بچوں کو جعلی طریقے سے منسٹر بناتے ہیں، شہباز شریف کی حکومت گر بھی گئی تو جو بھی آیا اس سے بھی یہی مطالبہ ہوگا، ہم یہی کہیں گے کہ یہاں آئین کی بالادستی ہو، مری بگھٹی کے علاقں سے گیس نکلتی ہے، مری بگھٹی کی عورتیں آج بھی جھاڑیاں جلا کر روٹی پکاتی ہیں۔

Leave a reply