پاکستان ٹوڈے: ترکیہ آنیوالے سیاحوں کیلئے خوشخبری ،ایک صدی قدیمی ٹرام کو اصل حالت میں بیٹری پر منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کی ایک صدی پرانی ٹرام اب اپنی اصل شکل کے ساتھ جدید ٹرام میں تبدیل کردی گئی ہے۔ ایک صدی قبل شروع ہونے والی سرخ اور سفید رنگ کی ٹرام سروس نا صرف مقامی افراد میں مقبول ہے، بلکہ یہ شہر میں آنیوالے سیاحوں کی توجہ کا مرکزہے۔
استنبول کی یورپی سائیڈ پر چلنے والی ٹرام شہر کی سب سے مشہور کاروباری شاہراہ استقلال ایونیو میں لگ بھگ ڈیڑھ کلومیٹر پر چلتی ہے۔اس ٹرام سروس کا باقاعدہ آغاز 110 برس قبل 1914 میں ہوا تھا، اس کی اصل شکل برقرار رکھنے کیلئے اس کی مرمت کا کام تواتر سے جاری رہتا ہے، اب اس پرانی ٹرام کے ساتھ بیٹری سے چلنے والی جدید ٹرام بھی چلے گی، البتہ جدید ٹرام بھی قدیم ٹرام سے بالکل ملتی جلتی ہے۔
نئی ٹرام میں بھی فرش لکڑی کا ہی رکھا گیا ہے جبکہ اس کی نشستیں بھی اپنی جگہ سے حرکت کر سکتی ہیں۔ قدیم ٹرام میں پیچھے دیکھنے کیلئے دونوں جانب شیشے نصب ہوتے تھے، اب نئی ٹرام میں ڈرائیور کیلئے دونوں جانب کیمرے نصب کیے گئے ہیں جس سے نا صرف دور تک آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے، بلکہ اب ٹرام چلانے کیلئے ان کو کھڑا بھی نہیں رہنا پڑے گا۔
استنبول کے میئر کا کہنا ہے کہ پرانی ٹرام کو بتدریج ریٹائر کر دیا جائے گا اور اس کے بعد اس کو ٹرانسپورٹ میوزیم میں رکھا جائے،یہ ٹرانسپورٹ میوزیم ابھی منصوبہ بندی کے مراحل میں ہے۔ فی الوقت نئی سٹریٹ کار قدیم ٹرام کے ساتھ ہی چلائی جائے گی۔
ڈونلڈٹرمپ نےایران اورروس سےمتعلق بڑااعلان کردیا
نومبر 9, 2024ٹرمپ کی کامیابی پرکملاہیرس کی مبارکباد
نومبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔