اسلام آباد: ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کی لعنت کا مقابلہ ایک چیلنج بن گیا ہے، تمباکو نوشی سے متعلق بیماریاں جیسے کینسر، ذیابیطس اور دل کی بیماریاں پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد اموات کا باعث بنتی ہیں۔
یہ اموات نہ صرف افراد کو متاثر کرتی ہیں بلکہ خاندانوں، برادریوں اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر بھی وسیع تر اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اسلام آباد میں سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف رائٹس آف دی چائلڈ سپارک کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ اس وقت ملک میں 9 ملین بالغ افراد 15 سال اور اس سے زیادہ تمباکو کی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں، جو بالغ آبادی کا تقریباً 19.7 فی صد ہے۔ 30 فی صد ایف ای ڈی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا اضافہ کیا جائے، اس سے اخراجات کا 19.8 فی صد وصول کیا جا سکتا ہے جس سے صحت کے بوجھ اور ٹیکس محصولات کے درمیان فرق کم ہوگا۔
تمباکو کی وبا کو روکنے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، تمباکو کے استعمال کو روکنے سے پاکستان تمباکو نوشی سے متعلق بیماریوں سے وابستہ معاشی نقصانات کو کم کر سکتا ہے۔
ڈینگی کےوارجاری:24گھنٹوں میں مزید16کیسزرپورٹ
ستمبر 4, 2024ڈینگی کےوارجاری:مزید2کیس رپورٹ
اگست 29, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔