رپورٹ:سید راشد یزدانی
کہتے ہیں کتاب انسان کی بہترین دوست ہےاور انسان جب بھی تنہا ہوتا ہے تو کتاب ایک بہترین ساتھی کا کردار ادا کرتی ہے۔ کتابیں صرف انسان کی بہترین دوست اور ساتھی ہی نہیں بلکہ علم کا خزانہ بھی ہیں ۔ کتاب کی انہیں خصوصیات کے پیش نظر آج ہم آپ کو ایک ایسی کتابوں کی دکان میں لئے چلتےہیں جسے دنیا کا قدیم ترین بک سٹور ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
یہ ہے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں واقع مشہور بک سٹور برٹرینڈ ۔ اس کے پچاس سے زیادہ سٹور ہیں اور اس کا اپنا پرنٹنگ پریس بھی ہے۔ اسے ایک ایسے بک سٹور ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو 288 برسوں سے مسلسل اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہے۔ گینیز بک آف ریکارڈ نے اپنی 2011 کی اشاعت میں برٹرینڈ کو دنیا کا قدیم ترین سٹور قرار دیا تھا۔
برٹرینڈ بک سٹور کی بنیاد پیڈرو فاؤرے (Pedro Faure) نے رکھی لیکن پیڈرو کی وفات کے بعد یہ دکان اس کے داماد برٹرینڈ کے ہاتھ میں چلی گئی ۔ برٹرینڈ بک سٹور نے 1732 میں کتابوں سے دلچسپی رکھنے والوں پر اپنے دروازے کھولے اور تین صدیاں گزرنے کے باوجود لوگ آج بھی اس سٹور سے علم کا خزانہ تلاش کرنے آتے ہیں ۔
برٹرینڈ بک سٹور اب پرتگال کی سیاحت کا ایک بڑا مرکز بن چکا ہےاور لسبن آنے والے سیاح اس قدیم ترین بک سٹور کو دیکھنے ایک بار ضرور آتے ہیں ۔
برٹرینڈ اب صرف ایک بک سٹور ہی نہیں رہا بلکہ اب یہاں ایک کافی شاپ بھی قائم ہوچکی ہے ۔اس کے علاوہ یہاں ثقافتی تقریبات کا بھی اہتمام ہوتا ہے ۔ سٹور میں زیادہ تر انگریزی، پرتگالی، سپینش اور فرانسیسی زبانوں کی کتابیں رکھی گئی ہیں۔
1755 میں آنے والے زلزلے نے لزبن شہر کے ایک بڑے حصے کو تباہ کر دیا تھا جس میں یہ بک سٹور بھی شامل تھا۔ جس کے باعث اسے دوسری جگہ منتقل کرنا پڑا تاہم 18 سال کے بعد یہ بک اسٹور اپنے ابتدائی مقام پر واپس آ گیا۔اوراب یہ بک سٹور پرتگال کے سب سے بڑے پبلشر گروپ پورٹو ایڈیٹورا کی ملکیت ہے ۔
انٹرنیٹ کی رفتارسلو:چیئرمین قائمہ کمیٹی کااظہاربرہمی
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔