جام کمال : آج کا مہینہ بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے

0
52

عہدے کو سنبھالنے کے بعد مزار قائد پر حاضری ضروری تھی، یہاں آکر ہمیں پاکستان کےلئے قربانیوں کا احساس ہوتا ہے، یہ ملک پاکستان ہم سب کےلئے اہمیت رکھتا ہے۔

سب کو پاکستان کےلئے محنت کرنی ہوگی، پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ملک میں اس وقت مہنگائی ہے دنیا بھی مہنگائی کا سامنا کررہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے تشکیل میں بڑا کردار ادا کیا، پاکستان پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شمولیت پر تحفظات ہوسکتے ہیں۔

شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی زمہ دارانہ انداز میں حکومت کا ساتھ دے، پیپلز پارٹی سے بارہا درخواست کرینگے کہ وہ کابینہ کا حصہ بنے۔

جب تک تاجروں کے مسائل حل نہیں ہونگے مسائل حل نہیں ہونگے،تاجروں کے مسائل پر ماضی میں بہتر طریقے سے کام نہیں کیا گیا۔

آئی ایم ایف کی شرائط اس وقت ہمارے سامنے ہیں۔

میرے خیال میں تاجروں کے مسائل ہمیں بہتر معنوں میں سننے پڑینگے، پاکستان کو دنیا کے ساتھ انگیج کرنا پڑیگا،  ہمیں دنیا میں جانا پڑیگا افریقہ ہمارے لئے ایک آپرچونیٹی ہے۔

پی ڈی ایم حکومت کا موجودہ حکومت کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے، موجودہ حکومت ایک نئی مینڈیٹ کے ساتھ حکومت میں آئی ہے، پی ڈی ایم حکومت کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا سامنا تھا۔

اس وقت ملک سیاسی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، ہمیں امید ہے کہ پاکستان جلد مسائل سے نکلیگا

Leave a reply