حج پروازیں کن ایئرپورٹس پر اتریں گی؟جانیے تفصیلات

0
32

(پاکستان ٹوڈے) حج پروازیں کن ایئرپورٹس پر اتریں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔ حج پرواز کے پہلے15روزتمام پروازیں مدینہ ایئرپورٹ اتریں گی، جبکہ 24مئی تا9جون بیشترپروازیں جدہ اتاریں جائیں گی۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 24مئی تا9جون بیشترپروازیں جدہ پراتریں گی، اسلام آباد سے تین پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج ، کراچی سے دو پروازوں کے ذریعے 330 ،جبکہ لاہور سے تین پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہوں گے۔ ملتان سے دو پروازوں کے ذریعے 329 عازمین حج اپنے سفر کا آغاز کریں گے، سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمین کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو، جبکہ سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی۔ ترجمان کے مطابق 259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری عازمین ِحج سعودی عرب پہنچیں گے، حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گا، 20 جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لیکر وطن واپس پہنچے گی۔

Leave a reply