حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

0
83

پاکستان ٹوڈے: احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک معطل کردیے۔

واضح رہےکہ حسن اور حسین نواز نے ایون فیلڈ، فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں درخواستیں دائر کی تھیں جس میں وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔احتساب عدالت نے 7 سال قبل دونوں ملزمان کو ان ریفرنسز میں اشتہاری قرار دیا تھا

Leave a reply