حسن نواز اور حسین نواز بری ہونگے یا نہیں، فیصلہ محفوظ

0
150

ایون فیلڈ ، فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس کا معاملہ بریت کی درخواست پر آپکی رپورٹ آنی تھی، احتساب عدالت

اس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ رکاوٹ نہیں، عدالت اس کیس کا فیصلہ کرسکتی ہے، ہم آپکا بیان ریکارڈ کرلیتے ہیں، احتساب عدالت کا ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول سے مکالمہ

آپ میرا بیان ریکارڈ کرلیں ،  یہ کیس نیب ترامیم سے متعلق نہیں ہے، اس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف ، مریم نواز، کیپٹن صفدر کی حد تک فیصلہ بھی کرچکی، مقبول مریم نواز کی بریت کیخلاف ہم نے اپیل دائر نہیں کی، نیب پراسکیوٹر

حسن اور حسین نواز پر سازش اور معاونت کا الزام ہے، انکو کیس ہے مرکزی ملزم بری ہوچکے ہیں،  اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو بری کیا، جن دستاویزات پر انحصار کرتے ہوئے عدالت نے مریم نواز کو بری کیا انہی پر نواز شریف کی بریت ہوئی،

قاضی مصباح ایڈووکیٹ نواز شریف کی بریت کا مختصر فیصلہ پڑھ رہے ہیں , نیب نے مریم نواز کی بریت کیخلاف اپیل دائر نہیں کی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، قاضی مصباح ایڈووکیٹ

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سماعت کررہے ہیں العزیزیہ کیس میں ٹرائل کورٹ نے سزا دی، دسمبر 2023 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی اپیل منظور کی، نیب نے نواز شریف کی اپیل منظور ہونے کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا

نیب نے مزید شواہد عدالت کے سامنے نہیں رکھے جس کے بعد حسن نواز، حسین نواز پر مقدمہ چلایا جائے، جو شواہد موجود ہیں ان پر بھی حسن نواز ، حسین نواز کو سزا نہیں ہو سکتی،  حسن نواز , حسین نواز کے خلاف کیس چلانا عدالتی وقت ضائع کرنا ہوگا

Leave a reply