پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی،شیخ رشید و دیگر کے خلاف مقدمہ
عدالت نے بانی پی ٹی آئی ، شیخ رشید و دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا, جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید عدالت کے روبرو پیش ہوئے، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بریت کی درخواست دائر کی، شریک ملزمان علی نواز اعوان اور صداقت عباسی بھی عدالت پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف ایڈوکیٹ ، آمنہ علی، رضوان اختر اعوان اور مرزا عاصم ایڈوکیٹ عدالت پیش، گزشتہ سال فروری میں بریت کی درخواست دائر کی تھی ،ہم اس کیس میں بریت کی درخواست پر آج دلائل دینا چاہتے ہیں۔
صداقت عباسی، علی نواز اعوان اور شیخ رشید کے چالان عدالت میں آگئے ہیں ، یہ ایف آئی آر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت درج کی گئی ہے،اس مقدمے میں کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج وغیرہ کچھ بھی موجود نہیں ہے۔
متعلقہ بندے کی طرف سے مقدمہ درج کروایا ہی نہیں گیا ، سردار مصروف ایڈوکیٹ، پرویز خٹک، اسد قیصر،اسد عمر،علی امین گنڈاپور بھی شریک ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں، ملزمان کے خلاف آزادی مارچ سے متعلق تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔
مصنف
سپیکرقومی اسمبلی نےسب کومل کرچلنےکی دعوت دیدی
ستمبر 11, 2024ہم پارلیمنٹ سے کسی صورت استعفے نہیں دینگے ،بیرسٹرگوہر
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور،پیرس ریلی: سیاحت کے فروغ میں معاون ہوگی
جون 10, 2024 -
جلسے سےقبل:عمرایوب آؤٹ،سلمان اکرم راجہ کی انٹری
ستمبر 7, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔