سائنس اینڈٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا۔ سائنسدانوں نے حقیقی انسانی جلدسے روبوٹس کے چہرے تیار کرلیے۔
سائنسدانوں کی جانب سے کافی عرصہ سے روبوٹس کو انسانوں جیسا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،مگر روبوٹس پر انسانوں جیسی حقیقی جلد کا استعمال کیا جائے گا، اس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ جرنل سیل رپورٹس فزیکل سائنس میں شائع ایک تحقیق میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جاپانی سائنسدانوں نے انسانی جلدی خلیات کو لیکر روبوٹس کیلئے جلد تیار کر لی ہے۔
اس تحقیق کا مقصد روبوٹس کے چہروں پر انسانوں جیسی مسکراہٹ اور تاثرات کو اجاگر کرنا ہے۔ٹوکیو یونیورسٹی کے ماہرین کے تیار کردہ روبوٹس انسانوں جیسے تو نظر نہیں آتے، مگر سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے حقیقی نظر آنیوالے روبوٹس کی تیاری میں پیشرفت کی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ ایسے روبوٹس ہوں گے، جن کی جلد خودکار طور پر اپنی مرمت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔ اس مقصد کیلئےانہوں نے لیبارٹری میں انسانی زندہ خلیات کو استعمال کرکے مصنوعی جلد تیار کی، جو نا صرف بہت زیادہ نرم ہے، بلکہ وہ کٹ جانے پر اپنی مرمت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
محققین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو حقیقی شکل دینے میں چند سال لگ سکتے ہیں، کیونکہ ابھی روبوٹس کے چہروں پر انسانوں جیسے تاثرات ابھارنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ سائنسدانوں کا کہناہے کہ اس تحقیقی کام کو پلاسٹک سرجری اور دیگر مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
یوٹیوب شارٹس میں اب 3 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کرنا ممکن
اکتوبر 5, 2024گوگل کا جیمنی لائیو اسسٹنٹ مفت پیش کرنے کا اعلان
اکتوبر 4, 2024پاکستان نے اپنا ہیلتھ کیئر اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کردیا
اکتوبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔