حکومت نے بجلی کا اضافی بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاری کرلی

0
64

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) حکومت پاکستان نے 310 ارب روپے کا بجلی کا اضافی بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاری شروع کرلی

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست دائر کردی۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر23 مئی کوسماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نے پاور پرچیز پرائس کے سات منظرنامے پیش کئے۔ پاور پرچیز پرائس کا 25 روپے 3 پیسے سے 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ لگایا گیا۔ منظوری کے بعد پاور پرچیز پرائس کا بوجھ 58۔3 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گا۔

Leave a reply