حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، پنجاب بھر میں آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
پاکستان ٹوڈے: پنجاب بھر میں 10 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک واضح کمی ریکارڈ کی، صوبائی وزیر خوراک
تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے، فیصل آباد ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 830 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ سرگودھا ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب، ساہیوال ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے میں دستیاب ہے۔
گجرات ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں دستیاب ہے، ڈی جی خان ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، بہاولپور ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 870 روپے میں دستیاب ہے، گوجرانوالہ ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملتان ڈویژن میں 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب، راولپنڈی ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب، آٹے کی کم قیمت پر بلاتعطل فراہمی سے غریب آدمی کا بنیادی مسئلہ حل ہوا۔
آٹے کی قیمت میں کمی سے روٹی اور نان کی قیمت بھی کم ہوئی، عوام تک سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
مصنف
ہم پارلیمنٹ سے کسی صورت استعفے نہیں دینگے ،بیرسٹرگوہر
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔