حکومت پنجاب کسانوں کے ساتھ ظلم و بربریت پر اتر آئی

0
52

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی کسان بورڈ پنجاب کے صدر میاں عبد الرشید کی گرفتاری کی مذمّت, حکومت پنجاب کسانوں کے ساتھ ظلم و بربریت پر اتر آئی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی 30اپریل کو کسانوں کے ساتھ ملک گیر احتجاج کرے گی، حکمران ہوش کے ناخن لیں، حکمران اپنی روش سے باز آجائیں، گرفتار کسان رہنما میاں عبد الرشید سمیت تمام کسانوں کو رہا کیا جائے۔

گندم خریداری کے بجائے پولیس گردی شروع، لاہور سے صدر کسان بورڈ صوبہ پنجاب میاں رشید منہالہ صاحب کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ہم اس گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہیں، تمام لوگ اس گرفتاری کے خلاف آواز بلند کریں۔

Leave a reply