خواتین،بچوں کیلئےبہترغذائیت تک رسائی میں اضافہ کیا جائے گا، اےڈی بی

0
5

ایشیائی ترقیاتی بینک نےغربت کےحوالےسےسالانہ رپورٹ جاری کردی۔
اےڈی بی نےپاکستان میں سماجی تحفظ پروگرام کیلئے33کروڑڈالراضافی امداد کا اعلان کردیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کےمطابق سماجی تحفظ پروگرام سے93لاکھ افرادمستفیدہوں گے،بچوں اورنوجوانوں کی تعلیم کیلئےمشروط نقدمنتقلی فراہم کی جائےگی،آفت زدہ علاقوں میں خواتین ،نوجوان لڑکیوں اوربچوں کیلئےصحت کی خدمات شامل ہیں۔بہترغذائیت تک رسائی میں اضافہ کیاجائےگا۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ وسطی اورمغربی ایشیاکواب بھی ترقیاتی تفریق،سماجی بہبودکے چیلنجز کاسامنا ہے،افغانستان،کرغزستان اورپاکستان کوزیادہ غربت جیسےمسائل درپیش ہیں،ان ممالک کوضروری خدمات تک محدودرسائی جیسےمسائل درپیش ہیں۔

Leave a reply