خواجہ عمران نزیر کا محکمہ صحت میں قائم FM صحت زندگی سٹوڈیو کا دورہ

0
109

لائیو اور براڈکاسٹنگ پروگرام میں شریک ہوئے اور پیغام ریکارڈ کرایا، ایف ایم صحت زندگی سٹوڈیو جدید سہولتوں سے آراستہ ہے، دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ایف ایم صحت زندگی سٹوڈیو دیکھنے کے لئے جلد دورہ کریں گی،

ایف ایم صحت زندگی سٹوڈیو میں قومی ہیروز اور معروف فنکار بلائے جائیں گے اور حفظان صحت پر عوام کی آگاہی کے لئے پیغامات دیں گے، محکمہ صحت کے تمام انیشیٹیوز سے متعلق آگاہی کے لئے سوشل میڈیا سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔

محکمہ صحت کی تفویض کردہ ذمہ داریاں کماحقہ انجام دینے میں دن رات ایک کریں گے،ایف ایم صحت زندگی سٹوڈیو کے غرض و غایت پر ڈائریکٹر HISDU محمد احمر نے بریفنگ دی۔

سپیشل سیکرٹری محمد اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری راشد ارشاد، سی ای او پی ایچ ایف ایم سی ڈکٹر عاصم الطاف  بھی موجود تھے

Leave a reply