خواجہ نافع: سوشل میڈیا پرویڈیوز ڈالنے کا مشورہ کس نے دیا؟

0
96

خواجہ نافع: سوشل میڈیا پرویڈیوز ڈالنے کا مشورہ کس نے دیا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بیٹر خواجہ نافع کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی محنت پر بھروسہ تھا اسی لیے میں ٹورنامنٹ میں اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوا۔

پاکستان ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ نافع کا کہنا تھا میں نے اپنی شاٹس اور اعتماد کے لیے 10 سال محنت کی ہے، مجھے دوست نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر اپنی شاٹس اپ لوڈ کرنے کا مشورہ دیا تھا، میں نے کوچ سے اجازت لے کر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرنا شروع کیں اور یہی ویڈیو میری شہرت کا باعث بنیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بیٹر نے کہا کہ میں نے جب سے کرکٹ کھیلنا شروع کی ہے روہت شرما اور بابر اعظم کو فالو کیا ہے، روہت شرما سب بولرز کو سافٹ ہینڈ سے چھکے مارتے ہیں جبکہ بابر اعظم کو جب بھی ٹی وی پر دیکھا ہے وہ رنز ہی اسکور کر رہے ہوتے ہیں، میں ان سے بہت متاثر ہوتا ہوں۔

پی ایس ایل میں میرا دوسرا میچ تھا، ابھی 8 میچز ہیں ان میں اچھا پرفارم کرنا چاہوں گا، ابھی کے لیے صرف پی ایس ایل ہے، آگے کیا ہو گا پھر پلے آف کے بعد فائنل میں پہنچنا اور ٹورنامنٹ جیتنا ہے۔

 

Leave a reply