لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پاکستانی شعبہ تعلیم سے بڑی خوشخبری۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں ترقی۔
تفصیلات کے مطابق کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کی تازہ ترین فہرست کے مطابق یو ای ٹی لاہورنے رواں سال 1500 عالمی یونیورسٹیز جبکہ 14پاکستانی نامزدیونیورسٹیوں میں سے تعلیمی معیار اور انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے شعبے میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے۔
یو ای ٹی نے پاکستان کی 14 یونیورسٹیز میں سرفہرست رہتے ہوئے 236ویں پوزیشن حاصل کر لی۔۔۔یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کو عرف عام میں یو ای ٹی بھی پکارا جاتا ہے،جو پاکستان کی سب سے پرانی انجینئرنگ یونیورسٹی ہے۔ یہ ایک سرکاری یونیورسٹی ہے، جس کا سربراہ، یعنی چانسلر گورنر پنجاب ہوتا ہے، جبکہ انتظامی سربراہ وائس چانسلر ہوتا ہے۔
یو ای ٹی میں 6 بڑی فیکلٹیز ہیں، جن کے تحت تقریباً دو درجن ڈیپاٹمنٹس کام کر رہے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا شمار ملک کی چند بہترین انجینئرنگ یونیورسٹیز میں ہوتا ہے۔
عمران خان کی سول نافرمانی کی دھمکی
دسمبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چین کے صوبے سیچوان میں خزانے کی دریافت
جون 13, 2024 -
فضل الرحمان نے الیکشن کے انتخابی نتائج مسترد کردیے
فروری 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔