
پاکستان ٹوڈے: دبئی کے مسافروں کیلئےالمکتوم ایئرپورٹ کب فعال ہو گا؟,اماراتی حکام نے دبئی ایئرپورٹ کی منتقلی کا منصوبہ شیئر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی ایئرپورٹ کے تمام آپریشن اگلے 10 سال میں دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے مسافر ٹرمینلز کے ڈیزائن کی منظوری دیدی گئی۔ نئے ٹرمینل کی تعمیر کی لاگت 128 ارب درہم ہوگی۔ المتکوم ایئرپورٹ سے 260 ملین مسافروں کی سالانہ آمدورفت ہوسکے گی۔
المتکوم ایئرپورٹ پر بیک وقت 5 رن ویز متوازی پروازیں کرسکیں گے، مستقبل کے ایئرپورٹ پر 400 جہاز بیک وقت مسافروں کو سروس فراہم کرسکیں گے۔ ایئرپورٹ پر ایوی ایشن سیکٹر میں پہلی بار نئی ایوی ایشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا۔ المتکوم ایئرپورٹ کے اطراف نیا شہر دبئی ساؤتھ بسایا جائے گا،جس میں 10 لاکھ افراد کی رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
دبئی کا المتکوم ایئرپورٹ گزشتہ 10 سال سے دبئی ایئر شو کی میزبانی کر رہا ہے۔ دبئی المتکوم ایئرپورٹ نے 2010 میں کارگو فلائٹس سے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔دبئی کا المتکوم ایئرپورٹ موجودہ دبئی ایئرپورٹ سے 60 کلومیٹر دور واقع ہے، جہاں سے آج کل محدود مسافر پروازوں کو آپریٹ کیا جا رہا ہے ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسماعیل ہنیہ کی شہادت:آج پاکستان بھرمیں یوم سوگ
اگست 2, 2024 -
دورہ آسٹریلیا: جیسن گلیسپی قومی کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ مقرر
اکتوبر 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔