دفتر خارجہ: مسئلہ فلسطین کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں
اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف چین کے دورے پر ہیں، وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے، چین اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ہوئیں جن میں عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی چین کے مختلف سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے شینزن میں چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، وزیراعظم نے شینزن کے دورے میں مختلف سرمایہ کاروں اور کمپنیوں سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کیلئے 182 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی، پاکستان سلامتی کونسل میں اپنا بھرپور کردارادا کرے گا، پاکستان عالمی خوشحالی کیلئے اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دہائی میں 7 ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا گیا، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار استنبول کا دورہ کریں گے اور غزہ کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، ترکیہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات بھی کریں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سعودی عرب:7 مقامات پر سمر سیزن 2024 کا آغاز
مئی 22, 2024 -
ایران کیخلاف فوجی کارروائی پر اسرائیلی کا سخت ردعمل
اپریل 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔