دلجیت دوسانج اور شازیہ منظور کے درمیان الفاظ کا تبادلہ

0
51

پاکستان ٹوڈے: سوشل میڈیا پر دلجیت دوسانج کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ پاکستانی گلوکارہ کا مشہور گانا ’بتیاں بجھائے رکھ دیں‘ گارہے ہیں۔

انڈین سپر اسٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج اور پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کا سوشل میڈیا پر ایک احترام بھرا مکالمہ ہوا ہے۔

شازیہ منظور نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے دلجیت کو ’ہمارا فخر‘ کہتے ہوئے خود کو ان کا بڑا مداح قرار دیا ہے۔

دلجیت دوسانج نے بھی پاکستانی گلوکارہ کو جواب دیتے ہوئے ’احترام، احترام اور بہت پیار‘ لکھا ہے۔ دونوں فنکاروں کے درمیان محبت بھرے مکالمے کو پاکستان اور بھارت کے مداح پسند کررہے ہیں۔

مصنف

Leave a reply