ایشوریا رائے بچن: زخمی حالت میں بیٹی کے ہمراہ فرانس روانہ، ویڈیو وائرل

ممبئی:(پاکستان ٹوڈے) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے بچن زخمی حالت میں بیٹی آرادھیا بچن کے ہمراہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے ممبئی سے فرانس روانہ ہوگئیں۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریا رائے بچن نے ہاتھ میں (arm sling) پہنا ہوا تھا جو کہ عام طور پر پٹھوں میں تکلیف، معمولی فریکچر یا موچ کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔
ویڈیو میں ایشوریا رائے بچن کی بیٹی آرادھیا کو اپنی والدہ کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس سے واضح ہورہا ہے کہ اداکارہ کے ہاتھ میں زیادہ تکلیف ہے لیکن اس کے باوجود وہ کانز فلم فیسٹول میں شرکت کررہی ہیں۔
ایشوریا رائے کی زخمی حالت میں ویڈیو جیسے ہی وائرل ہوئی تو مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے۔
واضح رہے کہ فرانس کے شہر کان میں 15 مئی سے 77ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے، 15 مئی سے شروع ہونے والا ’’کانز فلم فیسٹیول‘‘ 25 مئی تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسرز شرکت کر رہے ہیں۔
بھارتی اداکارہ شردھا کپور ڈانس کرتے ہوئے زخمی ہوگئیں
نومبر 26, 2026معروف گلوکار محسن رضا خان 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
نومبر 24, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عام آدمی کوانصاف دینااورجان ومال کاتحفظ کرناہے،وزیراعظم
جولائی 22, 2025 -
لاہور:سی ٹی ڈی اور د ہشتگر دوں میں فائرنگ،3ملزمان ہلاک
ستمبر 18, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














