دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی داؤدی بوہرہ برادری آج عید الفطر منا رہی ہیں

0
55

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق کراچی میں نماز فجر کے بعد مختلف علاقوں کی مسجدوں میں عیدالفطر کی نماز ادائیگی, کراچی کے علاقے صدر میں واقعے طاھری مسجد میں عید کی نماز کا مرکزی اجتماع لگا۔

مرکزی نماز عید بوہرہ جماعت کی طاھری مسجد میں ادا کی گئی، عید کی نماز میں بوہرا برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی

بچے ، بزرگ سمیت خواتین بھی بڑی تعداد میں نماز عید کی ادائیگی کے لیے موجود، نماز عید میں ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، کراچی کے مختلف مساجد میں داؤدی بوہرہ جماعت کی جانب سے عیدالفطر کی نماز ادا کردی گئی۔

Leave a reply