دنیا کے پہلے مس اے آئی مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی ماڈلز کون سی ہیں؟
ٹاپ10 اے آئی ڈیجیٹل خواتین کو فائنلسٹ کے طور پر منتخب کرلیا گیا۔ دلچسپ مقابلہ حسن کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔ مصنوعی ذہانت کو مختلف شعبوں میں استعمال کیا جا رہا ہے، مگر یہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے تیار کردہ خواتین کے اواتار کے درمیان مقابلہ حسن کا بھی انعقاد ہوگا۔
گزشتہ ماہ سےشروع ہونیوالے مقابلے کیلئے اے آئی سے تیار کردہ 1500 ماڈلز کے نام بھیجے گئے ، جن میں سے جانچ پڑتال کے بعد اس مقابلے کیلئے 10 اے آئی ڈیجیٹل خواتین کو فائنلسٹ کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔ یہ 10 اے آئی ماڈلز 20 ہزار ڈالرز کے انعام کیلئے مقابلہ کریں گی۔10 میں سے 2 فائنلسٹ کا تعلق ترکیہ سے ہے، جبکہ ایک بنگلہ دیشی ہے۔
اس مقابلے کیلئےمنتخب ہونیوالی 10 فائنلسٹ خوبصورت اواتار میں پہلے نمبرپرسیرین اے(Seren Ay) کو ترکیہ کی پہلی اے آئی برانڈ ایمبیسڈر قرار دیا جاتا ہے، جو دنیا بھر میں ڈیجیٹل طریقے سے سفر کرتی ہے۔اس اواتار کو 3 اے آئی پروگرامز کے ذریعے تیار کیا گیا ہے اور اس کی جانب سے اکثر اپنے فالوورز کو ترک تاریخ سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
دوسرے نمبر پر بھی اے آئی ترک ماڈل سینا ایلک(Asena Ilik) ہے، جسے گاڑیوں کا شوق ہے۔تیسرے نمبر پراولیویا سی یہ اے آئی ماڈل پرتگالی ہے ،جسے ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق ہونے پر فخر ہے۔چوتھے نمبر پرللینا اے آئی ماڈل ہے، جسے تیار کرنیوالے ہر ممکن حد تک حقیقی نظر آنیوالی شخصیت تیار کرنا چاہتے تھے۔
پانچویںنمبر پر مراکشی اے آئی ماڈ ل کنزہ لیلی(Kenza Layli)ہے، جس کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار ہے اور اس کا مقصد مراکشی خواتین کی ترقی میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کردار ادا کرنا ہے۔چھٹے نمبر پر بنگلہ دیش کی پہلی اے آئی ماڈل علیزہ خان ہے اور اسے فیشن کی دنیا کے نئے رجحانات کو فالو کرنے کا شوق ہے۔
ساتویں نمبر پرزارا شتاوری(Zara Shatavari) ایک سپلیمنٹ برانڈ کی اے آئی ماڈل ہے۔آٹھویں نمبر پر فرانس سے تعلق رکھنے والی اے آئی ماڈل این کردی(Anne Kerdi) ہے، جس کا مقصد سیاحت، تاریخ، ثقافت اور دیگر متعدد شعبوں کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔نویں نمبر پرآیانا رینبو(Aiyana Rainbow) اے آئی ماڈل ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ دنیا میں ہر فرد کی آواز سنی جائے اور اسے اہمیت دی جائے۔
دسویں نمبر پرجاپانی نژاد افریقی برازیلین اے آئی ماڈل عالیہ لو(Ailya Lou) ہے، جس کی توجہ فوٹوگرافی پر مرکوز ہے اور اسے بنیادی طور پر ایک فلم پراجیکٹ کیلئے تیار کیا گیا ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آدھا جہاز اور آدھا ہیلی کاپٹر متعارف
مئی 17, 2024 -
لاہورسمیت پنجاب کے4اضلاع میں سموگ پابندیوں میں مزیدنرمی
نومبر 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔