دنیا میں سب سے زیادہ دولت مند کون ہیں؟۔ اوردنیا کے 10 امیر ترین افراد میں پہلا نمبر کس کا ہے؟۔
امریکی جریدے فوربز نے 2024 کیلئے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی ۔۔۔ فہرست کے مطابق دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔۔۔ گزشتہ ایک سال کے دوران 141 مزید افراد ارب پتی بنے اور مجموعی طور پر 2781 افراد اس فہرست میں شامل ہیں۔
ان افراد کی مجموعی دولت 14 ہزار 200 ارب ڈالرز کے قریب ہے، جو 2023 کے مقابلے میں 2 ہزار ارب ڈالرز زیادہ ہے۔جریدے کے مطابق دو تہائی ارب پتی افراد مزید دولت مند ہوئے، خاص طور پر دنیا کے 20 امیرترین افراد نے مجموعی طور پر ایک سال میں سب سے زیادہ 700 ارب ڈالرز کمائے۔فہرست کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی امریکا میں رہائش پذیر ہیں ،جن کی تعداد 813 ہے، جس کے بعد چین 473 کے ساتھ دوسرے اور بھارت 200 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
فرانس کے برنارڈ آرنلٹ 2024 کی فہرست میں دنیا کے امیر ترین فرد قرار پائے ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت 233 ارب ڈالرز ہے۔یہ اعزاز انہیں مسلسل دوسرے سال حاصل ہوا ہے، گزشتہ سال کی فہرست میں وہ 211 ارب ڈالرز کے ساتھ سرفہرست تھے، یوں ایک سال میں ان کے اثاثوں میں 22 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اس فہرست میں 195 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ایمازون کے بانی جیف بیزوز تیسرےنمبر پرہیں، جو 195 ارب ڈالرز کے مالک ہیں، جبکہ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 177 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔بھارت کے مکیش امبانی 116 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 9 ویں، جبکہ ایشیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔
امریکی صدارتی انتخابات:پوپ فرانس نےاہم اعلان کردیا
ستمبر 14, 2024امریکی صدارتی انتخابات:ڈونلڈٹرمپ نےاہم فیصلہ کرلیا
ستمبر 13, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور سمیت صوبہ بھر کے حساس امتحانی مراکز میں کیمرے نصب
اپریل 27, 2024 -
سوناکشی اور ظہیر کے درمیان رشتہ کیا؟
جون 20, 2024 -
دوسری اہلیہ سےعلیحدگی:اداکارفیروزخان نےخاموشی توڑ دی
جولائی 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔