دوران عدت نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کا معاملہ

0
51

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی ، شکایت کنندہ خاور مانیکا کی جانب سے وکیل راجہ رضوان عباسی نے وکالت نامہ جمع کروا دیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر ، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری عدالت پیش، رضوان عباسی صاحب نے سزا دلانے کے لیے رات تک سماعت کروائی مگر اب موجود نہیں،

جس طرح سے یکے بعد دیگرے تین سزائیں سنائی گئیں، اسی لیول کے ساتھ اپیلوں پر بھی سماعت ہونی چاہیے ،ہائیکورٹ میں سائفر پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہورہی ہے اس عدالت میں بھی سماعت ایسے ہو، رضوان عباسی کے معاون وکیل آئے تھے انہوں نے بتایا کہ آج ہی بحث کریں گے، آپ جلدی آگئے ،

(جج شاہ رخ ارجمند)سلمان اکرم راجہ آج دو بجے پہنچ جائیں گے وہ خود بحث کریں گے۔ دیر تک سماعت کے بارے میں قانون کیا کہتا ہے،عدت کیس میں سردی میں ہم نے اوور کوٹ اور مفلر پہنے ہوئے تھے۔
ہم نے بے نظیر،اجمل قصاب اور ممتاز قادری کا کیس دیکھا ہے،اس طرح سے جلدی کسی کیس میں نہیں دیکھی گئی۔

یہ کیس اتنا کمزور ہے کہ ابتدائی دلائل پر ہی کیس ختم ہو جائے گا ، 200 کیسز میں سے یہ ایک ایسا غیر اخلاقی کیس تھا جس سے بانی پی ٹی آئی کو دلی صدمہ پہنچا ہے۔

Leave a reply