دوسراون ڈے:پاکستان نےزمبابوےکو10وکٹوں سےشکست دیدی

0
29

دوسرےون ڈےمیں پاکستان نےزمبابوےکو10وکٹوں سےشکست دےکرسیریزایک ایک سےبرابرکرلی۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوےنےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاجوکہ غلط ثابت ہوا،میزبان ٹیم بُری طرح ناکام ہوگئی،زمبابوےکی ٹیم کی بیٹنگ لائن قومی کھلاڑیوں کےلئے ریت کی دیوارثابت ہوئی۔میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکرڈھیرہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے 3 اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ ایک بیٹر رن آؤٹ ہوا۔
ہداف کےتعاقب میں پاکستان نےبیٹنگ کاآغازکیاتوقومی کھلاڑی صائم ایوب نےون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 113 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 32 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔146رنزکاہدف قومی ٹیم نے 19ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے 2 کھلاڑی ابرار احمد اور طیب طاہر پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رہے تھے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز ہےجس میں سے پہلامیچ زمبابوےجیتاتھاجبکہ دوسرےمیچ میں قومی ٹیم نےمیزبان ٹیم کودھول چٹا دی۔دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی کامیابی کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

Leave a reply