دولت مندہونےکےباوجودسادہ زندگی کاانتخاب کیا،جان ابراہیم

0
70

بالی ووڈاداکارجان ابراہیم نےکہاہےکہ دولت مندہونےکےباوجود لگژری زندگی کےبجائےمعمولی اورسادہ زندگی کاانتخاب کیاہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کےایکشن ہیروجان ابراہیم کاشماربالی ووڈ کےامیرترین اداکاروں میں ہوتاہے۔اداکارنےشوبزانڈسٹری سےبہت دولت کمائی ہے۔مگرامیرہونےکےباوجودبھی انہوں لگژری زندگی کےبجائےسادہ زندگی کاانتخاب کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جان ابراہم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح اُنہوں نے مڈل کلاس فیملی سے نکل کر ایک کامیاب بالی ووڈ کیریئر کی منزل طے کی۔
جان ابراہم نے کہا کہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے قبل، میرا تعلق ایک مڈل کلاس فیملی سے تھا جس کی وجہ سے میں نے آج بھی ایک مضبوط ویلیو سسٹم قائم کر رکھا ہے۔
اداکار نے کہا کہ میں امیر ہونے کے باوجود بھی سادہ طرزِ زندگی کو ترجیح دیتا ہے، میرے پاس بےتحاشہ پیسہ ہے لیکن میں آج بھی اپنی الماری میں اتنے ہی کپڑے رکھتا ہوں جو صرف ایک سوٹ کیس میں آجائیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں برانڈڈ جوتوں کے بجائے چپل پہننے کو ترجیح دیتا ہوں، میرا ڈرائیور مجھے مہنگی گاڑی خریدنے کا مشورہ دیتا ہے لیکن میں ایک پِک اپ ٹرک چلاتا ہوں۔
جان ابراہم نے کہا کہ میرے گھر اور آفس کے درمیان فاصلہ کم ہے، اسی لیے مجھے مہنگی گاڑی رکھنا غیرضروری لگتا ہے۔
ایکشن ہیرو نے مزید کہا کہ پیسے کی قدر کرنا پیسہ جمع کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔

Leave a reply