رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق بھی حکومتی عہدہ لینے کو تیار نہیں
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن 2024ء کے نتائج سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے اہم ترین رہنما رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کوئی بھی حکومتی عہدہ لینے کو تیار نہیں۔
ن لیگی قائد نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کی رائے سننے کے بعد خاموشی اختیار کی۔سعد رفیق نے عام انتخابات میں بھائی کے دباؤ پر حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ضمنی الیکشن بھی لڑنا نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ارادے سے نواز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے تھے۔ انہوں نے اپنے بھائی سلمان رفیق اور پارٹی قیادت کے دباؤمیں الیکشن لڑا تھا۔ذرئع کے مطابق رانا ثنا اللّٰہ کوئی سرکاری عہدہ نہ لینے کے ساتھ ساتھ ضمنی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے۔ انہوں نے اپنی خواہش سے پارٹی قائد نوازشریف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ ن لیگی قائد نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کی رائے سننے کے بعد خاموشی اختیار کی۔
رانا ثناء نے امید ظاہر کی کہ پارٹی قیادت انکی رائے کو مقدم رکھے گی۔اس حوالے سے جب رانا ثناء سے بات کی گئی تو انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ کا صوبائی صدر ہوں اور پارٹی پالیسی کا بھی پابند ہوں۔
مہنگائی سےپریشان عوام پرحکومت نےبجلی بم گرادیا
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔