راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستان نے4وکٹوں کےنقصان پر295رنزبنالئے

0
15

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی بنگلہ دیش کےخلاف بیٹنگ جاری ،کھانےکےوقفےتک قومی ٹیم نے 4وکٹوں کےنقصان پر 295رنز بنالئے ،محمدرضوان اورسعودشکیل نےسنچریاں کرلیں۔
راولپنڈی میں کھیلےجارہےٹیسٹ میچ کےدوسرےروزقومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ،پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 4 وکٹیں گنواکر 158 رنزسے کیا، سعود شکیل 103 اور محمد رضوان 111 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ میچ کےپہلےروزپہلی انگزمیں قومی ٹیم بنگلہ دیشی باولرزکوکھیلنےمیں ناکام رہےپاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق 2 ،کپتان شان مسعود 6 اور بابراعظم صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔ 3کھلاڑی آؤٹ ہونےکےبعداوپنرصائم ایوب اورنائب کپتان سعودشکیل نےذمہ داری کامظاہرہ کرتےہوئےچائےکےوقفےتک ٹیم کا اسکور 81 رنز تک پہنچا دیا تھا۔ اوپنر صائم ایوب اور سعود شکیل نے نصف سنچریاں اسکور کیں ۔
پاکستان نےبنگلہ دیش کےخلاف ٹیسٹ سیریزکےپہلےمیچ کےدوسرےروزکھانےکےوقفےتک4 وکٹوں کے نقصان پر295 رنز بنالیے۔
تجربہ کار بلے باز بابراعظم ہوم گراؤنڈ میں پہلی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ 114 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 56 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
واضح رہےکہ پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 41 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائےتھے۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم ، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

Leave a reply