رحیم یارخان:ڈاکوؤں کےحملےمیں شہیدپولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

0
46

کچےکےعلاقےمیں ڈاکوؤں کےحملےمیں شہیدپولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔
نمازجنازہ صادق شہیدپولیس لائنزمیں اداکی گئی،شہیدپولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انوراوردیگرپولیس افسران نےشرکت کی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزرحیم یارخان میں کچےکےعلاقےمیں کھیتوں میں گھات لگائے ڈاکوؤں نے پولیس کی دوگاڑیوں پرشدیدفائرنگ کےساتھ راکٹوں سےحملہ کیاتھاجس میں 12پولیس اہلکارموقع پرہی شہیدجبکہ 8زخمی ہوگئے تھے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لیے پولیس آپریشن جاری رہے گا۔ کچے کے علاقے میں کروڑوں روپے کی لاگت سےچوکیاں بنیں، بلٹ پروف اور بکتر بند گاڑیاں بھی پولیس کو دی گئیں۔

Leave a reply