رحیم یار خان: ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی، 3 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی

0
109

پاکستان ٹوڈے: رحیم یار خان میں مسافر بس ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی، جس کے باعث حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 27 افراد سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ رحیم یار خان کے علاقے میں موٹروے ایم 5 اقبال آباد انٹرچینج کے قریب پیش آیا، بس اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی کہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے راستے میں ہی الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 27 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق بس کو حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

 

Leave a reply