پاکستان ٹوڈے: رقص میں ہے، سارا جہاں, دُھوم ہے، یہ آج یہاں, پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 29اپریل کو رقص کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رقص، آرٹ اور کلچر کے قدیم ترین اظہار میں سے ایک ہے ۔ رقص کو جذبات کے اظہار کا ایک بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیاکی تقریباً ہر تہذیب میں خوشی کے اظہار کیلئے رقص کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں بے شمار اقسام کے رقص کیے جاتے ہیں، جن میں کلاسیکی اور لوک رقص کا خاص مقام ہے۔
پاکستان میں لوک رقص کو بے پناہ اہمیت حاصل ہے اور ملک کے تمام علاقوں کے اپنے مقامی رقص ہیں، جن سے ان علاقوں کی ثقافت کی نشاندہی ہوتی ہے، جن میں بلوچی اور سندھی رقص کیساتھ پنجابی بھنگڑوں کا کوئی ثانی نہیں۔رقص کو اعضا کی شاعری بھی کہا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی رقص کونسل نے 29 اپریل کو رقص کے عالمی دن کی حیثیت سے منانے کا فیصلہ کیا، تب سے آج تک یہ دن دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔
رقص کی مختلف اشکال تمام ثقافتوں میں موجود ہیں ۔کہا جاتا ہے کہ رقص قدیم ترین انسانی معاشروں کا حصہ رہاہے۔رقص کو پاکستان کی ثقافت اور یہاں کی تہذیب میں نمایاں حیثیت حاصل رہی ہے ۔آج سے کئی ہزار سال قبل اس خطے میں آبادموہنجو داڑوکے باسی بھی رقص کے شوقین تھے، جس کا ثبوت کھدائی میں برآمد ہونیوالا رقاصہ کا کانسی کا مجسمہ ہے۔
قتل میں گرفتاربہن سےنرگس فخری کااظہارلاتعلقی
دسمبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔