رواں ہفتےکرنسی مارکیٹ میں استحکام برقراررہا

0
13

کرنسی مارکیٹ میں استحکام کاسلسلہ رواں ہفتےبھی برقراررہاجبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا۔
رواں کاروباری ہفتےمیں انٹربینک میں ڈالر4 پیسے مہنگا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 54 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 75 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں کاروباری ہفتے کی اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا، 100 انڈیکس 313 پوائنٹس کم ہو کر 78 ہزار 488 پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا ۔
مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 313 پوائنٹس کی کمی ہوئی، مارکیٹ 78 ہزار 488 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

Leave a reply