روس اور چین کا چاند پر خلائی مرکز بنانے کا منصوبہ

0
87

خلائی ایجنسی روسکوسموس کے سربراہ اور سابق روسی نائب وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ روس کے پاس خلائی جوہری توانائی پر کام کا تجربہ اور مہارت ہے، اس منصوبے میں وہ چین کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

یوری بوریسوف کا کہنا تھا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ آئندہ 10 سے 11 سالوں چاند کی سطح پر پاور پلانٹ پہنچاکر اسے نصب کردیا جائے، اس کے لیے ہم اپنے چینی دوستوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کا کہنا تھا،چین اور روس مشترکہ منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت 2033 سے 2035 کے قریب چاند پر نیوکلیئرپاورپلانٹ لگایا جائےگا تاکہ آنے والے دنوں میں چاند پر بستیوں کے قیام میں مدد مل سکے۔
یوری بوریسوف کا کہنا تھا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ آئندہ 10 سے 11 سالوں چاند کی سطح پر پاور پلانٹ پہنچاکر اسے نصب کردیا جائے، اس کے لیے ہم اپنے چینی دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرنا بہتر ہوگا۔

Leave a reply