پاکستان ٹوڈے: روس کا سپر سونک بمبار طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق یوکرینی فضائیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طیارہ یوکرین کی جانب حملہ کرنے آرہا تھا، 2022ء میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران پہلی مرتبہ روسی بمبار طیارے کو نشانہ بنایا۔
اس جنگی طیارے نے 19 اپریل کو یوکرین کے خلاف میزائل حملہ کیا تھا،رپورٹس کے مطابق روسی جنگی طیارے کو یوکرین سے 200 میل دور جنوبی روس کے اندر تباہ کیا گیا، اس طیارے کو یوکرین کے خلاف کئی مرتبہ کارروائی کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ جنگی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، اس میں موجود 2 پائلٹ طیارے سے ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہے جبکہ ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
مصنف
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسماعیل ہنیہ کی شہادت بارےبرطانوی میڈیاکاانکشاف
اگست 3, 2024 -
صدرمملکت نےگولڈمیڈلسٹ ارشدندیم کوہلال امتیاز سے نواز دیا
اگست 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔