ریلویز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینیجمنٹ سسٹم کا آغاز ہو گیا

0
67

پاکستان ٹوڈے: اب پی ایس او، ریلوے کی آئل سپلائی فسیلیٹی کے اندر فیول کی فراہمی یقینی بنائے گا

پی ایس او کے پاس فیول مینیجمنٹ کا جدید ترین نظام موجود ہے جس سے اب ریلوے بھی استفادہ کرے گا , معاہدے سے ریلوے کے تیل سپلائی والے مراکز اوگرا کے معیار کے مطابق اپ گریڈ ہو جائیں گے ، تیل سپلائی مراکز کی انشورنس بھی ہو گی اور یہاں دنیا کا بہترین فائر فائٹنگ نظام بھی انسٹال کیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر کراچی اور لاہور میں یہ سسٹم لگایا جا رہا ہے ، جلد ہی دیگر چھ سائٹس پر بھی کام شروع ہو جائے گا، اس سسٹم سے ریلوے کے مالی وسائل کی بچت ہوگی اور فیول کے ضیاع کو روکا جا سکے گا ، سسٹم سے فیول چوری کا امکان ختم ہو جائے گا ۔

Leave a reply