ریلوے حکام نے عید پر 4 اسپیشل ٹرین چلانے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا

0
123

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق کراچی ، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کے لیے اسپیشل ٹرین چلائی جائیگی، کراچی سے مسافروں کے لیے 2 اسپیشل ٹرین چلائی جائیگی ، ریلوے حکام

پہلی عید اسپیشل ٹرین سات اپریل کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی, دوسری عید اسپیشل ٹرین بھی سات اپریل کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے چلائی جائیگی۔

تیسری عید اسپیشل ٹرین آٹھ اپریل کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ چوتھی عید اسپیشل ٹرین، لاہور سے کراچی کے لیے نو اپریل کو روانہ ہوگی

Leave a reply