ریل مسافروں کیلئے خوشخبری، ٹرینوں کے کرایوں میں کمی

0
46

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ٹرینوں کے مسافروںکیلئے بڑی خوشخبری ،محکمہ ریلوے نے ریل کے کرایوں میں کمی کر دی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے نے بھی کرایوں میں کمی کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے ایک کلو میٹر سے 200 کلو میٹر تک ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ریل کار اکانومی کلاس کا کم سے کم کرایہ 100 روپے ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ تمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں بھی نمیاں کمی کی گئی ہے، بعض ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے، جبکہ اے سی کلاس کا کرایہ 40 فیصد تک کم کر دیا گیا ہے۔ ٹرین کا سفر آرام دہ ہونے کیساتھ سستا اور رومانوی بھی ہوتا ہے۔ پاکستان کے بین الاصوبائی طویل سفرکیلئے ریل کے سفر کو ترجیح دی جاتی ہے۔

ریلوے ترجمان کے مطابق روزانہ ہزاروں مسافر ٹرینوں کے ذریعے اپنی اپنی منزل مقصود پر پہنچتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ٹرین کے مسافروں نے کرایوں میں کمی پراظہارمسرت کیا ہے۔

Leave a reply