’پاکستان ٹوڈے‘ کی تفصیلات کے مطابق پیرس فیشن ویک میں رونالڈو کی دستخط شدہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی شرٹ پہن کر جارجینا روڈریگز نے ریمپ پر واک کرکے اپنے بوائے فرینڈ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے پیرس فیشن ویک میں شرکت کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر ایک سال یا زیادہ سے زیادہ دو سال میں ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔
واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر اور جارجینا روڈریگز کے درمیان 2017 سے تعلقات ہیں اور جوڑے کے 5 بچے بھی ہیں۔
اس سے قبل سعودی فٹبال لیگ میں الشباب کلب سے میچ کھیلتے ہوئے شائقین کو نامناسب اشارہ کرنے پر کرسٹیانو رونالڈو پر دو میچ کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔
الشباب النصر کے میچ میں شائقین نے میسی میسی کے نعرے لگائے جس پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو غصے میں آگئے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔