طاقتورترین بیٹری اور بہترین کیمرا کا حامل سمارٹ فون متعارف ۔
چینی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ ریڈمی کی 13 سیریز کا بہترین کیمرا کا حامل معیاری فون متعارف کرادیا۔ کمپنی نے ریڈمی 13 فور جی کو تین بیک کیمروں اور ایک فرنٹ کیمرا کے ساتھ متعارف کرایا ہے، جبکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا۔ شیاؤمی 13 کو 5030 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ 33 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
اسی طرح فون کو اینڈرائیڈ 14 کے حامل اپنے ہی آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے ، جبکہ اس میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔ ہیلو ٹیک کی چپ کے ساتھ پیش کیے گئے فون کو 6 اور 8 جی بی ریم، جبکہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ماڈیولز میں متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50، دوسرا 108 جبکہ تیسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔ اسی طرح فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، جبکہ فون کو واٹر اینڈ ڈسٹ پروف کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی نے 6 جی بی ریم ماڈیول کی قیمت 44 ہزار روپے۔
جبکہ 8 جی بی ماڈیول کی قیمت 69 ہزار روپے رکھی ہے ۔ ریڈمی 13 فور جی کو آئندہ چند دنوں میں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی فروخت کیلئے پیش کردیا جائے گا ۔
مصنوعی ذہانت نے ایک اور حیرت انگیز سنگ میل عبور کر لیا
جنوری 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیر اعلیٰ کا ملتان میں عمارت گرنے پر دکھ کا اظہار
مارچ 12, 2024 -
مخصوص نشستوں کافیصلہ:پنجاب میں پارٹی پوزیشن واضح
جولائی 12, 2024 -
سونامسلسل مہنگا،قیمت میں ایک بارپھراضافہ ہوگیا
دسمبر 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔