زمین کے قریب سورج سے 33 گنا بڑا بلیک ہول دریافت

0
52

پاکستان ٹوڈے: زمین کے قریب سورج سے 33 گنا بڑا بلیک ہول دریافت۔ سائنسدانوں نے زمین کے قریب موجود ایک اور بڑا بلیک ہول دریافت کر لیا۔ ہمارا نظام شمسی جس کہکشاں میں موجود ہے، اسے ملکی وے کہا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اور اس کے وسط میں پہلے ہی ایک بہت بڑا بلیک ہول دریافت ہو چکا ،مگر سائنسدانوں کے خیال میں ہماری کہکشاں میں کروڑوں چھوٹے بلیک ہولز بھی ہو سکتے ہیں،جن کو ابھی دریافت نہیں کیا جا سکا اور جو دریافت ہوئے ہیں،

ان کا حجم ہمارے سورج سے اوسطاً 10 گنا بڑا ہوتا ہے۔ حال ہی میں یورپین سپیس ایجنسی (ای ایس اے) کے ایک Gaia نامی مشن نے سورج سے 33 گنا بڑا بلیک ہول دریافت کیا ہے ،جو زمین سے 1926 نوری برسوں کے فاصلے پر واقع ہے۔اس بلیک ہول کا اندازہ سب سے پہلے ای ایس اے کے سائنسدانوں کو ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے درمیان ہوا تھا۔

اس بلیک ہول کو Gaia بی ایچ 3 کا نام دیا گیا ہے ۔ سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ ایک ستارہ اس بلیک ہول کے گرد چکر لگا رہا تھا اوریہ زمین کے سب سے قریب موجود بلیک ہولز میں دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔

Leave a reply