(پاکستان ٹوڈے) پاکستان شوبز کے نامور چائلڈ آرٹسٹ اور نوجوان اداکار زوہاب خان اور اداکارہ وانیہ ندیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
بطورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان نے گزشتہ دنوں اپنی ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ان کے نکاح کی تصویر خوب وائرل ہورہی ہے اور ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گزشتہ روز 5 مئی کو کراچی میں زوہاب خان اور وانیہ ندیم کے نکاح کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جوڑے کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
اس پر مسرت موقع کے لیے زوہاب خان نے سفید رنگ کے کرتے پاجامے کا انتخاب کیا جبکہ ان کی دلہنیا وانیہ ندیم نے بھی سفید رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا جو ان کے حسن کو چار چاند لگا رہا تھا۔
اس جوڑی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے نوجوان جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مصنف
فلم ’استری2‘کی اُڑن اُنچی نیاریکارڈبناڈالا
ستمبر 11, 2024’استری2‘نے’باہوبلی2‘کوشکست دےکرنیاریکارڈقائم کردیا
ستمبر 9, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قومی تعلیمی فریم ورک بنانے کیلئے جامع پالیسی پر کام کاآغاز
اپریل 25, 2024 -
انٹربینک میں روپےکی قدر میں اضافہ
مارچ 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔