پاکستان ٹوڈے: زیتون کے تیل کا بہترین فائدہ دریافت۔ زیتون کا تیل انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید تصور کیا جاتا ہے اور اب ماہرین نے اس کا ایک اور فائدہ دریافت کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زیتون کے تیل سے دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا سے موت کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔ جرنل جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع تحقیق میں 92 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ تحقیق کے آغاز میں یہ افراد امراض قلب اور کینسر سے محفوظ تھے۔ناشتے میں اس غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔
تحقیق کے دوران ان افراد کی غذائی عادات کی جانچ پڑتال کی گئی اور یہ دیکھا گیا کہ زیتون کے تیل کے استعمال سے دماغی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ان افراد کی صحت کا جائزہ 28 سال تک لیا گیا، جس دوران 4751 افراد ڈیمینشیا سے جڑے مسائل کے باعث انتقال کرگئے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ محض آدھا چائے کا چمچ زیتون کا تیل استعمال کرنے سے ڈیمینشیا سے جڑے مسائل سے موت کا خطرہ 28 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔محققین کے مطابق پراسیس چکنائی کی جگہ زیتون کے تیل کا استعمال صحت کیلئے اچھا انتخاب ہے اور جان لیوا ڈیمینشیا کا خطرہ کم کرتا ہے۔
نتائج کی تصدیق کیلئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے، مگر شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ زیتون کے تیل کا استعمال انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہے۔محققین کے مطابق زیتون کے تیل میں موجود اینٹی اکسائیڈنٹس سے دماغ کو فائدہ ہوتا ہے اور اس سے دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔
ڈینگی کےوارجاری:24گھنٹوں میں مزید16کیسزرپورٹ
ستمبر 4, 2024ڈینگی کےوارجاری:مزید2کیس رپورٹ
اگست 29, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صدارتی انتخابات:امن وامان کیلئے سیکیورٹی کےانتظامات مکمل
نومبر 5, 2024 -
امریکی صدارتی انتخابات:ڈونلڈٹرمپ نےاہم فیصلہ کرلیا
ستمبر 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔