سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ
(پاکستان ٹوڈے) ایون فیلڈ ریفرنس میں جاری دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کردی گئی، درخواست احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت میں دائر کی گئی۔
قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ 12 مارچ کو حسن اور حسین نواز نے پاکستان آنا ہے، جس پر جج ناصر جاوید نے کہا کہ اس درخواست پر نوٹس کردیتے ہیں، جس پر قاضی مصباح الحسن نے استدعا کی کہ کل کے لیے نوٹس کردیں لاہور سے آنا ہوتا ہے۔
قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ دو درخواستیں اور بھی ہیں ان پر بھی معطل کردیں، فلیگ شپ ریفرنس میں نیب نے اپیل واپس لے لی تھیں، العزیزیہ ریفرنس میں دیگر ملزمان بری ہوچکے ہیں۔
بعد ازاں احتساب عدالت نے تینوں درخواستوں پر تفتیشی افسر کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
عمر ان خان نےپارٹی کیلئے جیل سے اہم پیغام جاری کردیا
ستمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اکشےکمارکااصل نام کیا،اداکار نےبتادیا
جولائی 16, 2024 -
یوٹیوب نےمتعددفیچرزمتعارف کروادئیے
جولائی 15, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔