سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی انسداد دہشت گردی کا معاملہ

0
104

راولپنڈی:(پاکستان ٹوڈے) سانحہ 9مئی کے 3 تھانوں کے مقدمات کی سماعت کا معاملہ

شیخ رشید احمد،شیخ راشد شفیق،کرنل اجمل صابر،زرتاج گل،چوہدری ساجد،واثق قیوم،تیمور مسعود اکبرسمیت 69ملزمان کو چالان کی نقول فراہم، ائندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے گی

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید،زرتاج گل اور صداقت عباسی اپنے وکلاء ہے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے کی

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی، شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو نو مئی کے تین مقدمات کی تین تین نقول ہمیں فراہم کردی گئی ہیں، ہمارے خلاف نو مئی کے 17 کیسز چل رہے ہیں۔ گیارہ کیسز دہشت گردی عدالت میں ہیں آئندہ سماعت پر بھی پیش ہونگے، حکومت جنہوں نے چلانی ہے انہوں نے چلانی ہے

ہماری خاموشی رنگ لائے گی۔ ہم چاہتے ہیں غریب کا چولہا جلے، پاکستان کو آگے جانا چاہیئے غریب کی حالت بہت خراب ہے۔ 27 رمضان کو مقتدر حلقے غریب لوگوں کیلئے معافی کا اعلان کریں،بہت پہلے کہا تھا ن میں سے ش نکلے گی، نواز شریف کی سیاست کی جگہ شہباز شریف نے لی ہے۔ بہت پہلے کہا تھا شہباز شریف کی سیاست چلے گی نواز شریف کی نہیں۔

Leave a reply