سابق کپتان شعیب ملک نے اسٹائلش اسپورٹس پرسنالٹی کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا،ثنا جاوید خوش

0
82

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) قومی کرکٹر و سابق کپتان شعیب ملک نے کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں موسٹ اسٹائلش اسپورٹس پرسنالٹی کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔

شعیب ملک کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے بعد اب مختلف ٹی وی شوز میں بھی حصہ لیتے دکھائی دیتے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید شوہر شعیب ملک کو موسٹ اسٹائلش اسپورٹس پرسنالٹی کا ایوارڈ ملنے پر خوشی سے نہال ہیں۔

اپنی غیر معمولی کرکٹ کی مہارت کے لیے شہرت رکھنے والے شعیب ملک اب اپنے فیشن سینس کے باعث بھی خوب خبروں میں رہتے ہیں۔ دیسی لباس ہو یا ویسٹرن شعیب ملک اپنی نفاست ، اعتماد اور دلکشی سے اسے چار چاند لگا دیتے ہیں۔

شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انہیں مبارکباد دی، اداکارہ نے لکھا کہ ’ایوارڈ ملنے پر بہت مبارک ہو میرے ہیرو‘۔

ایک اور اسٹوری میں انہوں نے ایوارڈ شو کی ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں شعیب ملک کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک 20 جنوری 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اس سے قبل شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی جبکہ ثنا جاوید گلوکار عمیر جیسوال کی اہلیہ تھیں۔

Leave a reply