سات سال بعد طلبا و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری

0
30

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) سات سال بعد طلبا کیلئے بڑی سکیم کا دربارہ آغاز۔ سکیم کے ذریعے لاکھوں طلبا مستفید ہوسکیں گے۔

طلبا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق ایسے طلبا جو مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اپنے لئے لیپ ٹاپ لینے سے قاصر ہیں، ایسے طلبا کیلئے سکیم کا دربارہ شروع ہونا کسی خوشخبری سے کم نہیں۔

پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دےدی، جس کے تحت طلبا کو7سال بعد دوبارہ جدیدترین لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ہائرایجوکیشن سیکٹرریفارمزسےمتعلق اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

ہائرایجوکیشن کےفروغ،لیپ ٹاپ اورطالبات کوٹرانسپورٹ کی سہولت پر بریفنگ دی گئی اور پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر نئی یونیورسٹیاں اور کالجز بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہرضلع میں عالمی معیارکی یونیورسٹی۔

تحصیل سطح پر کالج اہداف میں شامل ہو گا۔اجلاس میں کہا گیا وزیر اعظم کی’’تعلیمی ایمرجنسی‘‘کا خیر مقدم کرتے ہیں، صوبے بھر میں طلبا کو لیپ ٹاپس کے ساتھ 20 ہزار موٹر بائیکس دی جائیں گی۔

Leave a reply