سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیرو پریڈ لازمی قرار

0
40

پاکستان ٹوڈے: طلبا کی موجیں لگ گئیں ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں سموگ تدارک اور ڈینگی آگہی کیلئے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیرو پریڈ لازمی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔۔۔زیرو پریڈ سے متعلق سو فیصد سرگرمیوں کی تصاویر محکمہ کو بھجوائی جائیں گی۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ تما م سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سکولوں میں پلے گراونڈز، ٹائلٹ، پانی کی ٹینکیوں اور چھتوں کی صفائی لازمی کرائی جائے گی۔

سموگ اور ڈینگی سے آگاہی سے متعلق کلاس رومز میں بینرز اور پوسٹر لگائے جائیں گے۔سکولوں کے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھنے کی ہدایات جاری کی دی گئیں ۔دوسری طرف گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے سکول کے اوقات کار میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکول کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 بجے سے 12 بجے تک کئے جائیں، گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بچے نڈھال ہو رہے ہیں ۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کومطالبے پر غور کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔e

سکول ایجوکیشن ڈیپpارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ہم تمام اضلاع میں گرمی کی شدت کا تعین کررہے ہیںاورتمام سی ای اوز سے زوم میٹنگ پر مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سکولوں کے اوقات کار میں کمی کا فیصلہ اضلاع کی سطح پر کیا جائے گا اور مختلف اضلاع میں گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے سکولوں کے اوقات کار کم کئے جائیں گے۔

Leave a reply